Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس نمٹا دیا۔
الیکشن کمیشن میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پرسماعت ہوئی ،ممبرپنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب قبول کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلاول بھٹوزرداری کیخلاف مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس نمٹا دیا۔
الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے اثاثہ جات پرالیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا ،تمام دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جسے الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیا ۔