Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے سہولیات سے متعلق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے اعداد شمار جاری کردیئے ، پنجاب ،سندھ، خیبرپختونخوااور بلوچستان میں کورونا متاثرین کیلئے بیڈز موجود ہیں جبکہ تمام صوبوں میں کورونا متاثرین کیلئے اضافی وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے اسپتالوں سے متعلق اعداد شمارجاری کردیئے، پنجاب کے اسپتالوں میں کورونا کیلئے کل9 ہزار276 بیڈ جبکہ 3 ہزار500 آئی سی یوبیڈزکی سہولت موجود ہیں ۔
صوبے میں کل 387 وینٹی لیٹرز میں سے لاہورمیں 214،فیصل آباد 57،راولپنڈی 64 اورملتان میں 18 موجود ہیں ، اس وقت 159مریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔
سندھ میں کورونا کے کل 8ہزار94 بیڈ اورپانچ سو48 آکسیجن بیڈ ہیں جبکہ 304 وینٹی لیٹرمیں سے 214 کراچی اور20حیدرآباد میں ہیں جبکہ 83 مریض وینٹی لیٹرپرہیں ۔
خیبرپختونخوا میں کل 5 ہزار110 بیڈ اور6 سو 28 آکسیجن کی سہولت والے بیڈزموجود ہے، کل 313 وینٹی لیٹرز میں سے پشاورمیں 79 اورایبٹ آباد میں 12 وینٹی لیٹرزہیں ، صوبے میں70مریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔
بلوچستان میں 2148 ،آزاد کشمیر میں 379 ، گلگت بلتستان میں 151 اوراسلام آباد میں 520 بیڈ مختص کیے گئے ہیں ۔