پاکستان ایکسپریس ٹرین کی2بوگیاں فیصل آباد کے قریب پٹری سے اتر گئیں

اپ ڈیٹ 10 جون 2020 11:06am

فیصل آباد: کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کی2بوگیاں فیصل آباد کے قریب پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی سے براستہ فیصل آباد روالپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں۔

حادثے کے باعث ٹریک پر  ٹریفک بند ہوگئی،فیصل آباد اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی ریلف ٹیمیں حادثہ کی جانب روانہ گئی اور ٹریک کلیئر کرنے کا کام شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ بوگیوں کو الگ کر کے  ریلوے یارڈ پہنچا دیا گیا۔

Read Comments