Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نیویارک:دنیا بھرمیں کوروناوائرس اب تک 4لاکھ20ہزارکے قریب انسانی جانوں کو نگل چکا ہے جبکہ 74لاکھ59 ہزارلوگ اس موذی وائرس کا شکار ہیں۔
دنیا بھرمیں کورونا کے وارتاحال جاری ہیں ،مختلف ممالک میں اموات اورکیس میں اضافہ ہورہا ہے۔
امریکا وائرس سےسب سےزیادہ متاثر ہے،اب تک ایک لاکھ 15ہزارسےزائداموت ہوچکیں ہیں جبکہ 20لاکھ 66ہزارسے زائد متاثرہیں۔
برازیل میں کورونا سے 39ہزار700سےزائد افراد جان سے گئے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 75ہزار تک جا پہنچی۔
کورونا وائرس سے روس میں اموات 6ہزار300جبکہ اب تک 4لاکھ 93ہزارسےزائد کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔
اسی طرح بھارت میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہاہے،اب تک 8ہزارسے زائد ہلاکتیں جبکہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ مہلک وائرس سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 41ہزار،اٹلی میں 34ہزاراوراسپین میں 27ہزار ہوچکی ہے۔