Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا فنڈ کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 3ماہ کیلئے 10 فیصد کٹوتی کی تجویز کو مسترد کردیاجبکہ صوبائی بجٹ پیر کو اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کو مسترد کردیا،جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا فنڈ کے لئے تین ماہ تک گریڈ 17سے 22 کے سرکاری آفیسرز کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی کی جائے۔
صوبائی وزرا ءنے تجویز کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ آفیسرز کو تو کٹوتی سے فرق نہیں پڑے گاتاہم ایماندار سرکاری ملازم جو پہلے ہی مشکل معاشی صورتحال سے دوچار ہیں حکومت ان کو کرپشن کا راستہ دکھائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی بجٹ پیر کو پیش کرنے کی منظوری دیتے ہوئے پیر کے روز ہی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا ۔