'اگر شہبازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان اور نیب ہونگے'

شائع 11 جون 2020 12:42pm

مسلم لیگ ن کے قائدین نےشہبازشریف کو کرونا وائرس ہونے پر حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر شہبازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان اور نیب ہونگے۔ حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے قانونی ماہرین سے مشورہ کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لیگی رہنماؤں عطااللہ تارڑ اورعظمی بخاری کاکہناتھاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہبازشریف کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔چینی اسکینڈل میں ذمہ داری پرعثمان بزدار کس منہ سے وزارت اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے ہیں وہ فی الفوراستعفیٰ دیں۔

 لیگی رہنماؤں رانا مشہود اور عمران نذیر نے کہا کہ قید و بند صرف اپوزیشن کےلئے رہ گیاہے۔ شہبازشریف کو کرونا ہونے کا مقدمہ درج کروانے کےلئے وکلاء سے مشاورت کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں لیگی رہنماؤں کاکہناتھاکہ شہبازشریف نے نیب کی تفتیشی ٹیم سے کیمرہ ہٹانے اور ویڈیو عمران خان اور شہزاد اکبر کو نہ بھیجنے کی بات کی۔حمزہ شہباز کی قید کو ایک سال مکمل ہونے پر لیگی رہنما بولے کہ ان پر جتنا مرضی قید و جبر کرلو آج الیکشن ہوجائیں تو لوگ موجودہ حکمرانوں کو اقتدار سے باہر کر دیں گے۔

Read Comments