Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کرونا ایک حقیقت ہے،پوری دنیا اس سے دوچارہے۔ہمیں ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاط برتنا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ جان لینا چاہیئے کہ کرونا ایک حقیقت ہے۔پوری دنیا اس سے دوچار ہے۔ہمیں ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاط برتنا ہےاوران ایس اوپیزپرعمل کرنا ہوگاجوطبی ماہرین نے ہمیں بتائیں ہیں۔احتیاط ہی وہ واحد راستہ ہےجس پرعملدرآمد کرتے ہوئے ہم اپنے آپ کو، اپنے گھروالوں کو،اپنے عزیزواقارب کواور اپنے ملک کواس وبا سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔