پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 25ہزار 933ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد1لاکھ 25ہزار933ہوگئی جبکہ2463افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 6ہزار397نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 25ہزار933ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 12جون بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید2428نئے مریض سامنے آئےجبکہ53ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1919،اسلام آباد میں 463 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے46کیسزرپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 49،اسلام آباد میں 3 اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد47ہزار382ہوگئی جبکہ سندھ میں46ہزار828افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں15ہزار787،بلوچستان میں7ہزار673،اسلام آباد میں6ہزار699، گلگت بلتستان میں1030اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے534کیسز سامنے آچکے ہیں۔
