یواےای میں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول جاری

اپ ڈیٹ 12 جون 2020 10:54am

دبئی :متحدہ عرب امارات (یو اےای )میں پھنسے 7ہزارپاکستانی 5دنوں میں وطن واپس پہنچیں گے،اوور سیز منسٹری نے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ۔

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے ایک اور اچھی خبر  آگئی،5دنوں میں 7ہزار پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے اوور سیز منسٹری نے پی آئی اے کی خصوصی پرواز وں کا شیڈول جاری کردیا ۔

شیڈول کے مطابق 11جون سے 15جون تک 22خصوصی پروازیں 7ہزار پاکستانیوں کو لےکر کراچی، لاہور، اسلام آباد ،ملتان ،فیصل آباد اور پشاور پہنچیں گی جہاں مسافروں کا کورونا ٹیسٹ اور ڈیٹا لیا جائے گا ۔

پاکستان پہنچنے والے مسافر اب اپنے گھروں میں ہی قرنطینہ کریں گے اور انہیں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس گھروں میں ہی مہیا کی جائیں گی ۔

یو اے ای سے اب تک تقریباً 20ہزارپاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں جبکہ 50ہزار سے زائد پاکستانی ابھی بھی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

Read Comments