سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق بھی کوروناوائرس کا شکار

اپ ڈیٹ 12 جون 2020 10:55am

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماءاورسابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ،ایازصادق نے خود کوگھرپرآئسولیٹ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف،لیگی رہنماء احسن اقبال اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے بعد سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق بھی کورونا وائرس سے متاثرہوگئے۔

ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، جس کے بعد انہوں نے خود کوگھرپرآئسولیٹ کرلیا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال بھی بھی کورونا وائرس سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

Read Comments