رمضان شوگرملزکیس:شہباز شریف کی یکم جولائی کوطلبی کاتحریری حکم نامہ جاری

اپ ڈیٹ 12 جون 2020 10:55am

لاہور :احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی یکم جولائی کو طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ 

لاہورکی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا جبکہ  عدالت نے رمضان شوگر ملز میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو فرد جرم کیلئے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے،شہباز شریف کے وکیل نے کورونا وائرس کی  رپورٹ جمع کروائی کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور انہوں نے خود کو  گھر میں قرنطینہ کیا ہے،شہباز شریف کے وکیل نے سماعت 3ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت شہباز شریف کو یکم جولائی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کی ہدایت کرتی ہے۔

Read Comments