ممبئی:پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کے ستارے آج کل عروج پر ہیں وہ نہ صرف بہترین فلموں میں کام کررہے ہیں بلکہ بے تحاشہ شہرت بھی سمیٹ رہے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بولی وڈ کی کامیاب ترین فلم پی کے فواد خان نے ریجیکٹ کردی تھی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو کے دوران فواد خان کا کہنا تھاکہ معروف اداکار عامر خان کی فلم پی کے میں پاکستانی لڑکے سرفراز یوسف کی پیشکش پہلے انہیں ہوئی تھی۔
لیکن وہ کپور اینڈ سنز کے باعث اس پیشکش کو قبول نہ کرسکے اور اس کا انہیں بے انتہا افسوس ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے موقعے آپ کو بار بار نہیں ملتے میں اسے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتا تھا۔لیکن کپور اینڈ سنز کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی وجہ سے مجھے یہ پرو جیکٹ چھوڑنا پڑا۔
واضح رہے فلم پی کے راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیاب اور متنازعہ ترین فلم تھی ،جس میں ایک پاکستانی لڑکا سرفراز یوسف ہندوستانی لڑکی جگو کی محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے،فلم میں جگو کا کردار انوشکا شرما نے نبھا یا تھا،جبکہ عامر نے ایلین کے روپ میں بہترین پرفارمنس دی تھی۔