Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 جون 2020 05:34pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اکمل مرزا کورونا وائرس کے باعث چل بسے، ان میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما اکمل مرزا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں، وہ راولپنڈی میں پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات تھے۔

 پارٹی رہنما کے انتقال پر شہباز شریف کی جانب سے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی ہی جارہی ہے۔ اب تک ملک میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد ابدی نیند سوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک 50 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

Read Comments