سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی میں بھی کورناوائرس کی تصدیق

اپ ڈیٹ 14 جون 2020 06:10am

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعدپیپلزپارٹی کےرہنما اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے یوسف رضا گیلانی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق  ٹویٹ کےذریعےکی۔

قاسم گیلانی نےاپنےٹویٹ میں حکومت اورقومی احتساب بیوروپرالزام عائدکیاکہ ان کی وجہ سےیوسف رضا گیلانی کو کورونا لگا۔

قاسم گیلانی نےمزید کہاکہ یوسف رضاگیلانی کی 11جون کواحتساب عدالت میں پیشی تھی۔پارٹی رہنماؤں کی جانب سے انہیں کہا گیاتھا کہ وہ وبا کی صورتحال میں عدالت میں پیش نہ ہوں لیکن اس کے باوجود وہ توشہ خانہ ریفرنس میں پیش ہوگئے اور اس کے بعد سے ان کی طبعیت خراب ہوگئی۔

Read Comments