ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت تاحال برقرار

شائع 13 جون 2020 05:26pm

ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت تاحال برقرار ہے۔نجی آئل کمپنیز کے متعدد پیٹرول پمس پر پیٹرول کی دستیابی یقینی نہیں بنائی جاسکی،عوام پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے گھوم رہے ہیں۔

کراچی میں بھی تاحال نجی آئل کمپنیزکے متعدد پیٹرول پمپ بند ہیں۔

کامونکی، جلالپور پیروالہ، علی پورسمیت کئی شہروں میں عوام پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں اور200 روپے تک فی لیٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جوڈیشل ایکٹوازم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کی ملی بھگت سےتیل کمپنیاں دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہی ہیں۔ عدالت نیب کو کارروائی کرنے کا حکم دے۔

Read Comments