Aaj Logo

شائع 13 جون 2020 06:04pm

'ہمیں گھبرانے دو کیونکہ اب گھبرانا بنتا ہے' اقرا اور یاسر کی ویڈیو وائرل

کچھ عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی جوڑی آئے روز سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ ایسا پوسٹ کردیتی ہے جو توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔

گزشتہ روز یاسر حسین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اُن کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز وزیراعظم عمران خان کے مشہور جملے 'گھبرانا نہیں ہے' پر لپسنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں تاہم اقرا کے ایسا بولتے ہی پیچھے سے یاسر حسین نمودار ہوتے ہیں اور پنجابی لہجے اور تاثرات میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ 'نہیں، اب نہیں، اب ہمیں گھبرانے دو کیونکہ اب گھبرانا بنتا ہے' کی مزاحیہ انداز میں لپسنگ ادا کررہے ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

GHABRANA NAI AY @iiqraaziz #lol

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

Read Comments