وزیر اعظم 16جون کو دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

شائع 13 جون 2020 05:36pm

وزیر اعظم عمران خان منگل 16جون کو دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے۔وزیر اعظم کورونا وائرس سے متعلق گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےبھی ملاقات کا امکان ہے۔

وزیراعظم بدھ کی صبح لاڑکانہ جائیں گےجہاں وہ احساس کفالت سینٹر کادورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کاایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کےوفودسےالگ الگ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

Read Comments