معروف اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کرگئیں

اپ ڈیٹ 14 جون 2020 10:50am

لاہور:ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کرگئیں،اداکارہ صبیحہ خانم امریکی ریاست ورجینیا میں مقیم تھیں، صبیحہ خانم کوفلم ایوارڈنگاراوردیگراعزازات سےنوازاگیا۔

اداکارہ صبیحہ خانم 16اکتوبر 1935کوپنجاب کےشہرگجرات میں پیداہوئیں ، صبیحہ خانم نے 1950سے 90کی دہائی تک فلم انڈسٹری پرراج کیا صبیحہ خانم کی فلمیں 7لاکھ،چھوٹی بیگم،ناجی،حسرت مشہورہوئیں۔

صبیحہ خانم کی شادی ناموراداکارسنتوش کمار سے ہوئی تھی،صبیحہ خانم نےسنتوش کمار کےساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ۔

خاندانی  ذرائع کے مطابق ادکارہ کافی عرصے سے شوگر اور بلڈ پریشر سمیت کئی امراض میں مبتلا تھیں جس کے سبب طویل عرصے سے بستر علالت پر تھیں، گزشتہ شب طبیعت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملیں۔

Read Comments