پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 139230ہو گئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد1لاکھ 39ہزار230ہوگئی جبکہ2632افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 6ہزار825نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 39ہزار230ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 14جون بروزاتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید3366نئے مریض سامنے آئےجبکہ36ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 2514،اسلام آباد میں 771،گلگت بلتستان میں 51اورآزاد کشمیر میں کورونا کے30کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 31،اسلام آباد میں 4اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد52ہزار601ہوگئی جبکہ سندھ میں51ہزار518افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں17ہزار450،بلوچستان میں8ہزار028،اسلام آباد میں7ہزار934، گلگت بلتستان میں1095اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے604کیسز سامنے آچکے ہیں۔
