Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،کورین باشندے سے 60ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے ۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف )نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے ایس ایف کے مطابق، کورین باشندہ یوہوان سنگ دوحا جا رہا تھا،کورین باشندے کو محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے کلیئر کردیا تھا تاہم جب اے ایس ایف نے تلاشی لی تو مسافر کے سامان سے 60ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے ۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق،کورین شہری کو آف لوڈ کر کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔