خیبرپختونخواحکومت کاچینی70روپے فی کلو فروخت کرنےکیلئے شوگر ملزکو خط

اپ ڈیٹ 14 جون 2020 10:51am

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت چینی کی قیمت کم کرنے کیلئے متحرک ہوگئی،عدالتی احکامات کی روشنی میں چینی 70روپے فی کلو فروخت کو یقینی بنانے کیلئے شوگر ملزکو خط لکھ دیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی 70 روپے میں فی کلو فورخت کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈائریکٹرانڈسٹریزوکامرس نے ڈئی آئی خان میں 4اور پشاور اور مردان میں ایک ایک شوگرمل کی انتظامیہ کوخط لکھا دیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں70روپے فی کلو چینی فروخت کریں جبکہ شوگرملزریٹیل شاپس اوریوٹیلٹی اسٹورزپر70روپے فی کلو چینی فروخت ہونی چاہیئے۔

Read Comments