کورونا چیلنج:وزارت خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 15 جون 2020 04:37am

اسلام آباد:کورونا وائرس کی وباء کے چیلنج کے پیش نظر وزارت خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 وزارتِ خارجہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں ٹیلی کام کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے خصوصی ملاقات کی۔

شاہ محمود نے ٹیلی کام کمپنیوں کے حکام سے وزارتِ خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے حوالے سے خصوصی مشاورت کی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج ہے ،جس نے دنیا کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ،آج دنیا بھر میں اہم اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعہ منعقد کئے جا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  تیزی سے بدلتی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ہمیں بھی اپنے امور کی انجام دہی میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہو گااوردرپیش چیلنجوں کو سامنے رکھ کر اپنی آئندہ کی حکمت عملی و لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

Read Comments