پاکستان میں مزید 2215 افراد میں کورونا کی تصدیق ،تعداد144478ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں مزید 2215 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد1لاکھ 44ہزار478ہوگئی جبکہ2729افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 5ہزار248نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 44ہزار478ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 15جون بروزپیر کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید2215نئے مریض سامنے آئےجبکہ66ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1537،اسلام آباد میں 635اورآزاد کشمیر میں کورونا کے43کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 62،اسلام آباد میں3اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد54ہزار138ہوگئی جبکہ سندھ میں53ہزار805افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں18ہزار013،بلوچستان میں8ہزار177،اسلام آباد میں8ہزار569، گلگت بلتستان میں1129اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے647کیسز سامنے آچکے ہیں۔
