ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار اور نوجوانوں کے دل کی دھڑکن ورون دھون کی جانب سے گزشتہ سال روہت شیٹھی کی زیر ہدایت بننے والی فلم دل والے کو لے کر کافی متنازعہ بیانات سامنے آرہے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دوہزار پندرہ میں ریلیز ہونے والی فلم دل والے بزنس کے لحاظ سے تو کامیاب رہی لیکن اسے فلمی پنڈتوں کی جانب سے کا فی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
حال ہی میں اداکار ورون دھون کی جانب سے جاری کیا گیا بیان کہ وہ اب کبھی رو ہت شیٹھی کے ساتھ کام نہیں کریں گے نے میڈیا میں ہلچل مچادی تھی۔لیکن اب ورون نے اپنے گزشتہ بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا ۔
ورون نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روہت میرے پسندیدہ ہدایتکاروں میں سے ہیں ان کے ساتھ کام کرکے مجھے بیحد مزہ آیا،میں مستقبل میں بھی ان کے ساتھ کام کر کے بے انتہا خوشی محسوس کرونگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہوئی روہت شیٹھی کی فلم دل والے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تھی،فلم میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور کاجول کے علاوہ ورون دھون اور کیرتی سونن بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔