Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی کے 3بڑے اسپتالوں اور لاہور کے شیخ زید اسپتال کو وفاقی حکومت نے اپنے ماتحت لےلیا،وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز نے چاروں بڑے اداروں کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا۔
وفاقی حکومت نے 4بڑے اداروں کو ماتحت لینے کی تیاری شروع کردی، کراچی کاجناح اسپتال، قومی ادارہ برائےامراض قلب، قومی ادارہ برائے امراض اطفال اور لاہور کا شیخ زید اسپتال شامل ہیں ۔
وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز نے ان اداروں کوہنگامی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کراچی کے تینوں اسپتالوں سے دستیاب مشینری کی تفصیلات مانگی گئیں ہیں جبکہ جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ میں نئی بھرتیوں پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے ۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ تینوں اسپتالوں سے کسی قسم کی مشینری یا آلات کی منتقلی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کےوزیر اعلیٰ اس حوالے سے جلد ایک اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں کراچی کے تینوں اسپتالوں پر 2011سے کئے جانے والے اخراجات کی واپسی کا مطالبہ زیر غور آئے گا۔