Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹوپرمبینہ الزام تراشی کرنے والی امریکی خاتون بلاگر سینتھیا ڈی رچی کیخلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان نے امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے )، پی ٹی اے اورسینتھیا ڈی رچی کی استدعا مسترد کردیں۔
عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کیخلاف مبینہ الزام تراشی پرامریکی خاتون بلاگرکیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ،درخواست پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدرشکیل عباسی نے نے دائر کی تھی۔
سینتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اوردرخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائرہے جس میں عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کررکھا ہے ۔