Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
لاہور میں گزشتہ رات شمالی چھاونی کے علاقے میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ انسانی جان کا تحفظ بڑا فریضہ ہے،تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،پتنگ بازی کے واقعات نا قابل برداشت ہیں،صرف معطلی سے کام نہیں چلے گا،آئندہ ایسے افسوسناک واقعات پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
سبزہ زار کے علاقے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہونےوالے نوجوان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔