فوادچوہدری نےعیدالفطر کےبعد عیدالضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا

اپ ڈیٹ 15 جون 2020 06:02pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عیدالضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری کی ایک بارپھرانٹری ہوگئی، عید الفطر کے بعد عید الضحی کی بھی پیشگوئی کردی۔

عید الضحیٰ کب ہوگی ، ذی الحج کا چاند کب نظر آئے گا ،وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایاکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کلینڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31جولائی 2020  بروزجمعہ ہو گی،21 جولائی کوذی الحج کا چاند نظرآئے گا ۔

فواد چوہدری نے کہاکہ ذی الحج کا چاند کراچی اوراس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضع طورپرنظر آئے گا جبکہ کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا،چاند کی لوکیشن کیلئےآپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Read Comments