Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:کورونا سے پریشان حکومت نے اب ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں ،ملک بھر میں 10ہزار557خلا ف ورزیوں پر متعدد دکانیں سیل اورجرمانہ عائدکیا گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا روزانہ کی بنیادوں پر اجلاس ہوا جس میں انسداد کورونا وائرس سے متعلق دفاتر، صنعتی سیکٹر،ٹرانسپورٹ،مارکیٹس اوردکانوں میں ایس اوپیزپرعمل درآمد پربریفنگ دی گئی ۔
جس کے مطابق مظفرآباد اور اسلام آباد کے سیکٹرسمیت خلاف ورزیوں پرملک بھرمیں 10ہزار557 کارروائیاں کی گئی ،1ہزار252بازارودکانوں اور12صنعتوں کیخلاف کارروائی کی گئی،1ہزار148مسافر گاڑیوں کے جرمانے بھی کئے گئے۔
ٹریک، ٹریس اورقرنطینہ حکمت عملی کےتحت 2 لاکھ آبادی کےشہرمظفرآباد میں مکمل لاک ڈاؤن کیا ۔
اسلام آباد کے 50 ہزارآبادی کے دوسیکٹرزمیں سمیت ملک کے 1200 حصوں میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا۔
سب سے زیادہ پنجاب میں4 ہزار929 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جہاں 801 مارکیٹس ودکانیں اور12 صنعتی یونٹس سیل کئے گئے جبکہ 691 ٹرانسپورٹرزکوجرمانہ کیا گیا ۔
خیبرپختونخوا میں 3 ہزار878 ،آزاد کشمیرمیں 589 ،گلگت بلتستان میں 128 اسلام آباد میں 21 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔