پاکستان میں لاک ڈاؤن سخت نہ کیا تو20لاکھ سے زائد اموات ہوسکتی ہیں :تحقیق

شائع 15 جون 2020 01:46pm

امپیریل کالج لندن نے اپنی تازہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن سخت نہ کیا تو20لاکھ سے زائد اموات ہوسکتی ہیں۔تحقیق میں کہا گیا کہ10اگست پاکستان میں کورونا وائرس کے لحاظ سےبدترین دن ہوگا جب 75ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔تحقیق میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن میں سختی کرکےہلاکتیں بہت کم کی جاسکتی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کوروناکیسز میں جنوری 2021 سے کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔

بین الاقوامی ادارے کی تحقیق میں کہا گیا کہ 10اگست پاکستان میں کورونا کے لحاظ  سے سب متاثر کن دن ہوگا، جس میں ریکارڈ  ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اس دن تک تقریباً78ہزار کے قریب پاکستانی جان کی بازی ہار سکتے ہیں۔ لیکن دس اگست کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد  میں یومیہ کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی۔

 ریسرچ کے مطابق  جنوری 2021میں پاکستان سےکورونا وائرس کےخاتمے کا امکان ہے۔ 26 جنوری  تک پاکستان میں اس وبا سے کل ہلاکتیں21لاکھ 32ہزارتک ہوسکتی ہیں، لیکن اگر پاکستان میں  لاک ڈاؤن نہ لگایا گیا تو ہلاکتوں کی تعداد 22لاکھ 29ہزار  تک جاسکتی ہے ۔  اور اگرابھی پاکستان میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے  تو  پاکستان میں ہلاکتوں کو10 ہزار200 تک محدود کیا جاسکتا ہے۔

Read Comments