بھارتی ہائی کمیشن کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی، دو اہلکار گرفتار

شائع 15 جون 2020 02:06pm

پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی  ہوگیا۔انڈین ہائی کمیشن کے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔انڈین اہلکاروں کی ‏شناخت دیمو براہما  اور پال سلوا داس  کے نام سے ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی اہلکاروں کی تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس ‏نےانڈین ہائی کمیشن کے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق انڈین ہائی کمیشن کے دونوں اہلکارگاڑی تیز رفتار سے ‏چلارہےتھے۔تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث اہلکاروں نے ایک شخص کوگاڑی کے ‏نیچے کچل دیا۔

 ذرائع کے مطابق انڈین ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی ‏کوشش کی ۔۔ فرار ہونیوالےانڈین ہائی کمیشن اہلکاروں کوموقع پرموجود شہریوں ‏نے پکڑلیا۔۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

انڈین اہلکاروں کی شناخت  دیمو براہما  اور پال سلوا داس کے نام سے ہوئی۔‏گاڑی کے نیچے آنے والا شخص شدید زخمی ہے۔

Read Comments