'‏سال 2027 تک 7ہزار460 میگاواٹ قومی گرڈ میں شامل ہوجائیگی'

اپ ڈیٹ 15 جون 2020 06:02pm

وفاقی وزیراسد عمرکا کہنا ہے کہ ‏سال 2027 تک 7ہزار460 میگاواٹ قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ سی پیک ‏پراجیکٹ کےلئے 77 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ کورونا وائرس سے ‏نمٹنےکےلئے صوبوں سے مشاورت کے بعد 100 ارب روپے تک خرچ کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں  میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی  اسد عمر نے کہا کہ ‏کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کےلئے کے فور منصوبہ جلد شروع جائے گا۔کراچی سرکلر ریلوے فیز ‏ون کے پیسے ڈال دیے ہیں۔گرین لائن منصوبہ کےلئے 11 ارب روپے مخص کئے ‏ہیں۔سی پیک کے منصوبے کےلئے نئے مالی سال میں 77 ارب روپے مختص کئے گئے ‏ہیں۔سی پیک کے 2ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے شروع کئے جائینگے۔تین ‏خصوصی اقتصادی زونز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دھابیجی اقتصادی زونز کورونا ‏وائرس کی وجہ سے رک گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے مالی سال میں ایم ایل ون کا تاریخی منصوبہ ‏شروع کیا جائے گا۔سال21-2020میں تین اہم ہائیڈل منصوبوں پر کام شروع ‏ہوگا۔دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم اور داسو ڈیم سے 80 فیصد واپڈا کی استعداد بڑھ جائے ‏گی۔2027 تک  دیامر بھاشا ڈیم کا کام مکمل ہوجائے گا۔دیامر بھاشا ڈیم کی ری سٹیلمنٹ ‏کےلئے 100 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے صوبوں ‏سے مشاورت کے بعد 100 ارب روپے تک خرچ کئے جائیں گے۔بلوچستان میں پانی ‏کی فراہمی کےلئے نولانگ ڈیم پر کام شروع کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔سندھ ‏بیراج کی فزیبلٹی کےلئے پیسے مختص کردیے ہیں۔صوبہ خیبرپختونخواہ ریکارڈ کے ‏مطابق اپنے حصے کا پانی استعمال نہیں کررہا جس کےلئے پلاننگ کی ضرورت ہے۔

Read Comments