Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کورونا وائرس کے باعث 20 شہروں کی صورتحال تشویش ناک قراردےدی گئی۔
این سی او سی کے مطابق ان شہروں میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ہاٹ اسپاٹ میں کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ اوراسلام آباد شامل ہیں۔ فیصل آباد، ملتان ،گجرات،گوجرانوالا بھی خطرے میں، سیالکوٹ، راولپنڈی، حیدرآباد،سکھر، گھوٹکی،لاڑکانہ،خیرپور،سوات،ڈی جی خان، ملاکنڈ اور مردان بھی ہاٹ اسپاٹس میں شامل ہیں۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بیس شہروں کی صورتحال تشویشناک قرار دے دی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی ، لاہور ، پشاور ،کوئٹہ اوراسلام آباد میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
دیگر ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں فیصل آباد، ملتان،گجرات،گوجرانوالا،سیالکوٹ،راولپنڈی شامل ہیں، حیدرآباد ، سکھر ،گھوٹکی ،لاڑکانہ اورخیرپورمیں بھی صورتحال تشویشناک ہے،سوات ، ڈی جی خان ، مالاکنڈ اورمردان بھی ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں شامل ہیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 ،جی 7، آئی 8 ، آئی 10،غوری ٹاؤن اور بھارہ کہو میں بھی صورتحال گھمبیر بتائی گئی جس کے باعث یہ علاقے سیل بھی کیے جاسکتے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے موجودہ صورتحال میں جولائی تک اکیس سو پچاس آکسیجن بیڈز کی دستیابی کی یقین دہانی کروادی ہے۔