Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جون 2020 10:56am

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے  گئے ،جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اسلام آباداورراولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اس کے علاوہ  ایبٹ آباد،دیربالا اورچترال میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس ہوئے ۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔

Read Comments