ممبئی:بولی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کنگ خان اور دبنگ خان کے مشترکہ دوست سمجھے جاتے ہیں اور دونوں اداکاروں کے حوالے سے کوئی نہ کوئی ایسی بات کہہ دیتے ہیں جو میڈیا کی زینت بن جاتی ہے ،حال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے ایسی ہی بات کہہ دی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہدایتکار کرن جوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں شاہ رخ اور سلمان جلد ہی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ اور سلمان کے بیچ گزشتہ کافی عرصے سے سرد جنگ جاری تھی لیکن کنگ خان کی فلم دل والے کی ریلیز کے موقعے پر برف پگھلی اور دونوں پھر سے ایک دوسرے کے دوست بن گئے۔
ان کی دوستی سے جہاں دونوں کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں بولی وڈ انڈسٹر ی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی سکون کا سانس لیا۔
اپنے مشہور پروگرام کافی ود کرن کے حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کرن کا کہنا تھاکہ شو جلد ہی دوبا رہ آن ائیر ہوگا اور شاہ رخ سلمان میر ے مہمان ہوں گے۔