آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، قومی وعلاقائی سلامتی صورتحال کا جائزہ

اپ ڈیٹ 17 جون 2020 07:29pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں شرکاء نےکہا کہ کورونا کا مقابلہ صرف جامع قومی حکمت عملی سے کیا جا سکتا ہے۔ ہر شخص کو کورونا کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈرز کو ملکی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں بھارتی جارحیت اوردہشتگرد گروپوں کی کھلے عام حمایت کو خصوصی طور پر نوٹ کیا گیا۔شرکاء نےعزم ظاہرکیاکہ بھارت کی طرف سےنہتےکشمیریوں کو نشانہ بنانے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔بھارت کی دہشتگرد تنظیموں کی کھلم کھلا حمایت کو بے نقاب کیا جاتا رہےگا۔

کانفرنس میں بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی سپورٹ کا معاملہ بھی زیربحث آیا ۔

کانفرنس میں ملک بھرمیں تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ افغانستان میں امن عمل کے مغربی سرحد پرمثبت اثرات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کورکمانڈرزنےفیصلہ کیاکہ مغربی سرحدکےساتھ علاقوں میں قومی اداروں کےساتھ مل کر حالات کو معمول پر لانے کامشن جاری رہے گا۔کورونا کامقابلہ صرف جامع قومی حکمت عملی سے کیا جا سکتا ہے۔ ہر شخص کو کورونا کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کےلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے اور دستیاب وسائل کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئےجائزہ لیا گیا ۔

Read Comments