Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں چینی مہنگی بیچنے والوں کومعافی نہیں ملے گی۔ہم آخری حد تک جائیں گے۔ کسانوں کو پیسہ واپس دلوائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا دنیا میں سب سے زیادہ مہنگی چینی پاکستان میں بیچی جاتی ہے۔حکومت سے سبسڈی بھی لیتے ہیں، گنے والوں کو بھی پیسہ نہیں دیتے اور ٹیکس کی بھی چوری کرتے ہیں۔چینی مہنگی کرنے کے معاملے کی رپورٹ آگئی ہے، اس پر اسٹے آرڈر کیسا؟
وزیر اعظم نے کہایہ اپنے مفاد میں سیاسی اختلافات بھول جاتے ہیں۔ہم آخری حد تک جائیں گے۔کسانوں کو پیسہ واپس کرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے دیگر ممالک کے سربراہ کبھی کچھ تو کبھی کچھ کہتے تھے۔