'کرتو بہت کچھ سکتے ہیں لیکن ابھی امن چاہتے ہیں'

'کرتو بہت کچھ سکتے ہیں لیکن ابھی امن چاہتے ہیں'
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 10:58pm

چین کے ہاتھوں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی قیادت کو سانپ سونگھ گیا۔ بات بات پر بدلے کی بھڑکیاں مارنے والے مودی نے امن کا جھنڈا لہرادیا۔ بھارتی عوام کو ٹھنڈا کرنے کےلئے اگلی بار بدلہ لینے کا آسرا دے دیا۔ ادھر چین نے بھارت کو خبردار کردیا کہ لداخ کی وادی گلوان ہمیشہ سے چین کا حصہ رہی ہے، بھارت لائن کراس نہ کرے۔  

لداخ کی وادی گلوان میں 20 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد منہ چھپاتے نریندر مودی نے اپنی قوم کو امن کا چورن تھمادیا۔ ڈر پوک مودی بھیگی بلی بنے عوام سے مخاطب ہوئے کہا کرتو بہت کچھ سکتے ہیں لیکن ابھی امن چاہتے ہیں۔

دوسری جانب چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ لداخ کی وادی گلوان ہمیشہ سے چین کا حصہ رہی ہے، بھارت لائن کراس نہ کرے۔  اس معاملے کا صحیح غلط سب واضح ہے، بھارتی فوجیوں نے سرحدی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، بھارت اپنے فوجیوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکے۔

Read Comments