وزیر اعظم کی پیٹرول بحران میں ملوث ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت

شائع 18 جون 2020 02:57pm

وزیراعظم عمران خان کو پٹرول بحران کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔ 9 آئل ‏مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا۔ وزیراعظم نے پیٹرول بحران ‏میں ملوث کمپنیوں اورذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔ کمپنیوں کے ‏لائسنس، ملوث افراد کو گرفتار اورذخیرہ شدہ پیٹرول مارکیٹ میں سپلائی کرنے ‏کا حکم دے دیا۔

ملک میں پیٹرول کا بحران مصنوعی قرار، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش ‏کردی گئی ۔پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر دیا گیا۔اوگرا نے پیٹرول ‏بحران کی ذمہ داری پیٹرولیم ڈویژن پر عائد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے پی ایس او، حیسکول، پی ایم سی کمپنیوں کے آئل ‏ڈپوز کا دورہ کیا اور ذخائر کا معائنہ کیا۔ تمام کمپنیوں کے پاس پٹرول کے وافر ‏ذخائر موجود تھے۔تیل کی مصنوعی قلت میں ملوث کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے ‏ نوٹسز جاری کیے جائیں۔ایک ماہ میں تیل کی سپلائی بہتر نہ ہو تو لائسنس منسوخ ‏کر دیے جائیں۔

نوآئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا۔ ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع ‏آفریدی اورپٹرولیم ڈویژن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے۔

‏وزیراعظم نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی ‏کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث افراد کوگرفتاراورذخیرہ شدہ پٹرول جبری طور پر ‏مارکیٹ میں سپلائی کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پٹرول بحران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔بحران ‏میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اورمنسوخ کیے جائیں، تمام آئل مارکیٹنگ ‏کمپنیوں کو 21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔

Read Comments