Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ہیوی مکینیکل کمپلکس کی بحالی کے لئے ایچ ایم سی ٹیکسلا اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں معاہدے سےصنعتوں کو فروغ ملےگا۔سی پیک منصوبوں سے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے، معاہدوں سے صنعتوں کو فروغ ملے گا اور نئی سرمایہ کاری آئے گی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، جس سے پاکستان اور خطے کے لیے خوشحالی آئے گی، سی پیک فیز ون کے معاہدوں کو تیزی سےمکمل کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں ریلوے کےبنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جائے گی جس سے ریلوے کی کارکردگی اور رفتار میں تیزی آئےگی، فیز ٹو کے تحت ریلوے کے نئے ٹریک بنائےجائیں گے۔