کورونا ، ایس او پیز پر عدم عملدرآمد پر کارروائی کا اعلان

شائع 19 جون 2020 05:00am

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا۔ این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم ہیں۔ ہمیں مزید احتیاط کرنا ہوگی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  ایس او پیز پرعمل نہ کرنیوالوں  کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اسدعمرکا کہنا تھا کہ  بھرپوراقدامات سے کوروناپھیلنےسےروکا جاسکتا ہے۔

Read Comments