کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں تین مختلف واقعات پر وزیر اعظم کی مذمت
وزیراعظم عمران خان نے کراچی، گھوٹکی اورلاڑکانہ میں تین مختلف واقعات میں احساس کیش ڈسٹریبیوشن پوائنٹ اوررینجرزاہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کردی۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹر پیغام میں حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں اور شہریوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلئےصبرجمیل کی دعاکی۔
آج کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں احساس کیش سنٹرز پر مامور رینجرز اہلکاروں پر دہشت گردوں کے (بموں سے) حملوں پر نہایت افسردہ ہوں۔ میں نے ان حملوں کی فوری تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ دہشت گردوں کا کڑا محاسبہ ممکن ہوسکے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 19, 2020
وزیراعظم نےمتعلقہ اداروں سےواقعات کی رپورٹ طلب کرلی۔
Read Comments