Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
معروف عالم دین اور جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے ہیں۔ مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
مفتی نعیم کے صاحبزادے مفتی نعمان کے مطابق مفتی نعیم کی طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ جس پر انہیں اسپتال لے جایا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی خالق حقیقی سے جاملے۔
مفتی نعیم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اور تدفین بنوریہ عالمیہ کے قبرستان میں ہوگی۔
مفتی نعیم کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ملک کی معروف شخصیات نے تعزیت کی۔