Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جون 2020 08:02pm

شمالی و جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید

وزیرستان میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملہ سے کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید جبکہ دو سپاہی زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا اور پناہ گاہ کا بھی صفایا کردیا۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے کے قریب دہشتگردوں نےحملے میں پیٹرولنگ پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہوگئے۔حملے میں دو سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ کا صفایا بھی کردیا گیا۔

Read Comments