Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جون 2020 03:29pm

'ایم کیو ایم کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی تھی'

ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انورنے ایم کیو ایم کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کردیے۔

ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی تھی۔ کراچی میں قتل و غارت میں بھی ایم کیو ایم ملوث تھی۔

محمد انور نے کہا کراچی میں قتل و غارت کرنے والے آج معزز بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کی اور عشرت العباد کو تحقیقات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

محمد انور نے کہا ایم کیو ایم کو توڑنے کی دشمنوں کی خواہش کو بانی متحدہ نے خود پورا کر دیا۔

Read Comments