جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم سپرد خاک کردیا

شائع 21 جون 2020 05:20pm

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم اور شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت  ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مفتی نعیم کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں علماء، طالب علموں، سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات سمیت عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سینئر سیاستدان فاروق ستار، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم، رہنما جے یو آئی (ف) الرحمن قاری عثمان جنازے میں شریک ہوئے۔

مفتی نعیم کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے متصل قبرستان میں والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Read Comments