لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

شائع 21 جون 2020 08:07pm

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور گورو اہلوالیہ کی دفتر خارجہ طلبی۔ پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بیس جون کو ایل اوسی پر ہونے والی بھارتی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس سے تیرہ سالہ لڑکی شہید اور ایک بارہ سالہ لڑکا زخمی ہوگیا تھا۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر تناؤ بڑھا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹاسکتا ۔

Read Comments