پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد181088ہوگئی،3590افراد جاں بحق
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تعداد181088ہوگئی جبکہ3590 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 4ہزار471نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 81ہزار088ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 22جون بروزپیر کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1486نئے مریض سامنے آئےجبکہ32ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1204،اسلام آباد میں 250اورآزاد کشمیر میں کورونا کے32کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 28،اسلام آباد میں3اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد69ہزار628ہوگئی جبکہ پنجاب میں66ہزار943افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں21ہزار997،بلوچستان میں9ہزار475،اسلام آباد میں10ہزار912، گلگت بلتستان میں1288اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے845کیسز سامنے آچکے ہیں۔
