کراچی میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2016 10:08am

کراچی :کراچی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔۔لیاری میں پہلے پولیو ورکرز ڈراورخوف کا شکاررہتے تھے مگر اب حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں اور علاقہ مکین پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔

یہ ھے لیاری کا علاقہ کلاکوٹ جس کی گلیوں میں کچھ عرصہ قبل تک صرف گولیوں کی گھنگھرج اورسناٹے کا راج تھا ،ماضی میں پولیو مہم میں خوف اوردہشت کے بادل منڈلاتے تھے۔ کچھ عرصہ تک مہم تعطل کا شکار بھی رہی۔تاہم حالات مختلف ہیں ،پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ اب یہاں امن وسکون ہے۔

پولیو ورکرز گھر گھرجاکر چار روزہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہے ہیں جنہیں سیکیورٹی اہلکارتحفظ ہیں فراہم کررہے ہیں، علا قہ مکین کہتے ہیں کہ یہاں پہلے دن میں بھی گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ڈراورخوف کا شکارتھے تاہم اب حالات بہتر ہیں ،چار روزہ پولیو مہم کے دوران شہر بھر میں بائیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے گیارہ ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

Read Comments