Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان کی درخواست پر وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج جمعرات کو نیپال میں ملاقات کریں گے،اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں اعلی حکام کا اجلاس آج سے شروع ہوگیا۔سارک ممالک کا اجلاس سترہ مارچ کو نیپال کے شہر پوکھارا میں ہو گا، جس کی تیاریوں کیلئے دفتر خارجہ کے ڈی جی برائے جنوبی ایشیا کی سربراہی میں ابتدائی وفد نیپال پہنچ گیا ہے،سارک ممالک کے سیکریٹریز خارجہ کا اجلاس سولہ مارچ کو ہو گا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ملاقات پاکستان کی درخواست پر ہو گی۔ جہاں سرتاج عزیزسارک سربراہی کانفرنس کا دعوت نامہ سشما سوراج کے حوالے کریں گے،پاکستان نے نومبر میں سارک سربراہی کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان نے نومبرکے ہرعشرے میں ایک تاریخ تجویزکی ہے۔سارک وزرائے خارجہ پاکستان کی تجویزکردہ تاریخوں میں سے ایک کا انتخاب کریں گے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے دعوت ناموں پردستخط کر دیئے ہیں۔[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1206_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1206_x264.mp4"][/video]
اسلام آباد:پاکستان کی درخواست پر وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج جمعرات کو نیپال میں ملاقات کریں گے،اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں اعلی حکام کا اجلاس آج سے شروع ہوگیا۔
سارک ممالک کا اجلاس سترہ مارچ کو نیپال کے شہر پوکھارا میں ہو گا، جس کی تیاریوں کیلئے دفتر خارجہ کے ڈی جی برائے جنوبی ایشیا کی سربراہی میں ابتدائی وفد نیپال پہنچ گیا ہے،سارک ممالک کے سیکریٹریز خارجہ کا اجلاس سولہ مارچ کو ہو گا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ملاقات پاکستان کی درخواست پر ہو گی۔
جہاں سرتاج عزیزسارک سربراہی کانفرنس کا دعوت نامہ سشما سوراج کے حوالے کریں گے،پاکستان نے نومبر میں سارک سربراہی کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان نے نومبرکے ہرعشرے میں ایک تاریخ تجویزکی ہے۔
سارک وزرائے خارجہ پاکستان کی تجویزکردہ تاریخوں میں سے ایک کا انتخاب کریں گے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے دعوت ناموں پردستخط کر دیئے ہیں۔
[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1206_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1206_x264.mp4"][/video]